LIVE

سعودی حکومت کا پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
September 25, 2021
 

 اسکالر شپ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہےگا: پاکستانی سفیر/ فائل فوٹو 

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے، اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہےگا جب کہ اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔