LIVE

عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی

افضل ندیم ڈوگر
September 27, 2021
 

مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن  لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہے۔

 سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ آئی ایف اے 1264 فلپائن کے منیلا ائیرپورٹ سے کراچی آئی ہے۔

  اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔— فوٹو: اسکرین گریب

 ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  ائیر ایمبولینس طیارے نے 11:56 پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بک کی گئی ائیرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔

عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا

خیال رہے کہ  اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس نے گذشتہ رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا مگر اتوار کو عمرشریف کی طبیعت  زیادہ  خراب  ہونے  کی  وجہ  سے فوری روانگی مؤخر کی گئی۔ 

عمر شریف کا امریکا میں علاج  اداکارہ ریما کے شوہر کریں گے

واشنگٹن میں ان کے معالج اور  پاکستانی  مشہور اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے عمر شریف کے علاج کے سلسلے میں تمام اقدامات اٹھائے ہیں۔ 

ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق طبیعت بہتر ہونے پر کامیڈین عمر شریف کو واشنگٹن کے طویل سفر پر روانہ کیا جاسکے گا۔

ائیر ایمبولینس میں فیملی کا کوئی شخص سفر نہیں کرسکے گا

مزید برآں ائیر ایمبولینس میں عمر شریف کی فیملی کا کوئی فرد سفر نہیں کرے گا بلکہ یہ تمام افراد کمرشل ائیر لائن سے امریکا روانہ ہوں گے۔