LIVE

یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں رواں ماہ چوتھی بار اضافہ، سفید چنا مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 27, 2021
 

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں رواں ماہ ستمبر میں چوتھی بار اضافہ ہوا اور اس بار سفید چنا زد میں آگیا ہے۔

 وزیراعظم ریلیف پیکج میں شامل ایک کلو سفید چنا 40 روپے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 120 روپے سےبڑھ کر 160 روپے ہو گئی۔

گلگت بلتستان ریجن کیلئے قیمت 125 روپے سے بڑھا کر 165 روپے کلو کردی گئی۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چنے کی قیمت میں اضافے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔