LIVE

اب ایمبولینس سے سائرن کی جگہ طبلے اور بانسری کی موسیقی سنائی دے گی، مگر کہاں؟

ویب ڈیسک
September 30, 2021
 

بھارت کے شہر نئی دلی میں اب بہت جلد ایمبولینس سے روایتی سائرن کے بجائے طبلے اور بانسری کی موسیقی سنائی دے گی —فوٹو: فائل 

بھارت کے شہر نئی دلی میں اب بہت جلد ایمبولینس سے  روایتی سائرن کے بجائے طبلے اور بانسری کی موسیقی سنائی دے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں ایمبولینس کے روائتی سائرن کو طبلے اور بانسری کی آواز میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

 نئی دہلی کے یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر نے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلد ہی سائرن کی چیختی ہوئی آواز کو بانسری اور طبلے کی موسیقی میں بدل دیا جائے گا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ کورونا وبا کےدوران  بھارت میں ہر طرف مریضوں کی وجہ سے ایمبولینسز گھومتی رہیں جس کے سائرن کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا اور اسی خوف کو ختم کرنےکیلئے ایمبولینس کے سائرن کوبانسری اور طبلے کی موسیقی میں تبدیل کیا جارہا ہے  تاکہ لوگ سنیں تو گھبرائیں نہیں۔