بیٹی پیدا ہونےکی خوشی میں ٹھیلے والے کا مفت گول گپے کھلانے کا اعلان

انچل گپتا نامی شخص کے ہاں 17 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ علاقہ مکینوں کو مفت میں گول گپے کھلائیں گے ۔ —فوٹو:فائل
انچل گپتا نامی شخص کے ہاں 17 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ علاقہ مکینوں کو مفت میں گول گپے کھلائیں گے ۔ —فوٹو:فائل 

بھارتی شہر  بھوپال کے ایک گول گپے فروخت کرنے والے شخص نے بیٹی کے پیدا ہونے کی خوشی میں  علاقہ مکینوں کو مفت میں گول گپےکھلانے کا اعلان کردیا ۔

انچل گپتا نامی شخص کے ہاں 17 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ علاقہ مکینوں کو مفت میں گول گپے کھلائیں گے ۔

انچل گپتا کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل بیٹا پید اہوا تھا جبکہ اب  بیٹی کی پیدائش میرے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے ، میں ہمیشہ سے  ایک بیٹی چاہتا تھا۔

انہوں نے  کہا کہ اتوار کے روز  بیٹے کی دوسری سالگرہ تھی اور میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بھوپال کے لوگوں کو مفت میں گول گپے  دینے کا اعلان کیا اور انہیں یہ پیغام دیا کہ ’بیٹی ہے  تو مستقبل ہے' ۔ 

انچل گپتا نے بتایا کہ انہوں  نے اتوار کے روز 35 ہزار  سے 40 ہزاربھارتی  روپے (یعنی پاکستانی تقریباً 80 ہزار ) کے گول گپے لوگوں کو کھلائے  لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ بیٹی کی پیدائش کی خوشی کسی بھی چیز سے زیادہ تھی۔

مزید خبریں :