LIVE

جنرل ضیاء کی سازش: بے نظیر کی زرداری سے شادی کو پلان کیا،قادر مگسی

GEO URDU
October 18, 2012
 

حیدرآباد …سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر اب ضیاء کے حامیوں کا قبضہ ہوچکا ہے،جنرل ضیاء جو 10 سال میں نہ کرسکا وہ 4 سالوں میں ہوگیا ہے۔ قاسم آباد، حیدرآباد میں سندھ ترقی پسند ناری تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ جنرل ضیاء نے ہی سازش کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کے لئے آصف زرداری کو پروموٹ کرایا ،ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ میں کبھی بھی مولا بخش چانڈیو کے دوست نہیں رہے۔جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔