LIVE

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک
October 11, 2021
 

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر کم ہوکر 1755 ڈالر فی اونس ہے—فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے پر برقرار ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 98 ہزار 808 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر کم ہوکر 1755 ڈالر فی اونس ہے۔