LIVE

بھارتی اداکارہ نے ایک سال بعد اہم راز سے پردہ اٹھادیا

ویب ڈیسک
October 11, 2021
 

شریا سرن نے کہا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر ہمیں خوشی ہے ،ہم خدا کے بہت شکر گزار ہیں —فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ شریا سرن اور ان کے شوہر آندرے کوشیف نے اپنے مداحوں اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوستوں کے ساتھ بڑی خبر شیئر کردی۔

جی ہاں ، اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب دنیا 2020 میں مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو اس دوران ان کی دنیا بدل گئی اور ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر  اہم راز سے پردہ اٹھاتھے ہوئےکہا کہ 'ہیلو، ہم نے 2020 میں خوبصورت قرنطینہ گزارا، جہاں پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزرہی تھی وہیں ہماری زندگی بلکل تبدیل ہوگئی' ۔

 شریا سرن نے کہا کہ ان کے  ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر  انہیں خوشی ہے ،وہ خدا کے بہت شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ  اداکارہ  شریا سرن  ایک ماڈل  ہیں جو بھارت کی  تیلگو ، تامل اور  بالی وڈ کی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔