Time 07 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم جان ہٹ میں جاری کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ —فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کی شوٹنگ کے دوران  زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ ڈانس کے دوران ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈکشن اسٹاف کے مطابق اداکارہ اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کیلئے ہولی کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کے اچانک ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

پروڈکشن اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو 3 سے 4 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا پیار کا پنچ نامہ ، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی اور ڈریم گرل جیسی مشہور  بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر  دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں :