LIVE

کابل کی پُلِ چرخی جیل کے سابقہ قیدی آج اس کی حفاظت پر مامور

قسیم سعید
October 14, 2021
 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ملک کی سب سے بڑی  پُلِ چرخی جیل کے سابقہ قیدی ہی آج اس کی حفاظت پر مامور  ہیں۔

کابل میں موجود جیو نیوز کی ٹیم نے جیل کا خصوصی دورہ کیا، جیو نیوز خطےکا واحد نیوز چینل ہے، جسے اس جیل کے معائنےکی خصوصی اجازت دی گئی۔

امریکی حکام نے پل چرخی جیل میں ہزاروں طالبان کو قید رکھا تھا، جاتے جاتے وہ جیل کا ریکارڈ بھی جلا گئے ، جیل میں قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، ان کے بال کھینچے جاتے تھے  اور طرح طرح کی اذیتیں دی جاتی تھیں،امریکی مظالم کے باعث کئی قیدی نفسیاتی مریض بن گئے۔

کابل پر طالبان کے کنٹرول سے ایک دن پہلے اس جیل کے دروازے کھول دیےگئے تھے، امریکی حکام نے اس جیل میں جن ہزاروں طالبان کو قید رکھا ، اُن میں سے کئی آج اس کی حفاظت پر مامور ہیں۔