LIVE

پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر کیا رہی؟

ویب ڈیسک
October 15, 2021
 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا 20 پیسے کم ہوکر 171.80 روپے ہے— فوٹو:فائل

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں 2 پیسے کم ہوکر 171.18 روپے ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا 20 پیسے کم ہوکر 171.80 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔