LIVE

کیا فیس بک کا نام اور لوگو تبدیل ہونے والا ہے؟

ویب ڈیسک
October 20, 2021
 

فیس بک کا نام اکتوبر کی 28 تاریخ کومارک زکر برگ کی صدارت میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کئے جانے کا امکان ہے__فوٹو فائل

لاتعداد سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ ایپلی کیشن فیس بک کے نام کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا نام بدلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کیونکہ اب یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن سے بڑھ کر ایک ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے۔

فیس بک آئے روز اپنی ایپلی کیشن میں دلچسپ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جب کہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ کمپنی فیس بک کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے جو کہ میٹاورس (فینٹیسی یا حقیقت سے دور کی دنیا) کی نمائندگی کرے گی۔

فیس بک کا نام اکتوبر کی 28 تاریخ کومارک زکر برگ کی صدارت میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فیس بک کو تنازعات سے بچانے کیلئے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ ہی فیس بک کا نام تبدیل کیا جائے گا جب کہ فیس بک کا لوگو تبدیل ہونے کے بھی امکانات ہیں تاہم اس سارے معاملے میں صارفین کو ایپ کے استعمال میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔