LIVE

پی ڈی ایم کا حصہ ہیں یا نہیں حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے، بلاول

ویب ڈیسک
October 21, 2021
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ ہے یا نہیں مگر حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے جمعے سے مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس احتجاج میں ن لیگ بھی حصہ لے رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنے الگ جلسے کررہی ہے۔