LIVE

'پا جی ہُن سکون اے؟' پاکستان کو ٹرول کرنے والے خود ٹرولنگ کا شکار

ویب ڈیسک
November 08, 2021
 

ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کیا تھا کہ بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا__فوٹو فائل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر خود بھی شائقین کے وار سے نہیں بچ پارہے۔

ٹوئٹر پر جہاں صارفین بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں وہیں معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھی بھارت کے سابق بولر ہربھجن سنگھ پر ان ہی کے انداز میں ٹرولنگ کی۔

اداکار نے ٹوئٹ میں کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا واک اوور سے گیم اوور ہوگیا۔ پا جی ہُن سکون اے؟

منیب بٹ کے اس دلچسپ تبصرے سے صارفین خوب محظوظ ہوئے جب کہ کرکٹر کی جانب سے اس پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں گیا۔

یاد رہے کہ ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کیا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے واک اوور چاہیے، بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا۔