LIVE

’رضوان میرے پسندیدہ بیٹسمین ہیں‘

ویب ڈیسک
November 11, 2021
 

 امید ہے آج کے میچ بھی ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی/ حینا پرویز بٹ، فوٹو انسٹاگرام

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز  بٹ نے بھی قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج کے میچ میں بھی ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہترین کپتانی سے ٹیم کو آگے لے کر گئے ہیں، امید ہے شاہین آفریدی گزشتہ میچز کی طرح اچھی بولنگ کریں گے۔

لیگی رکن اسمبلی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔