Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
پی سی بی نے رضوان اور شعیب سے متعلق اچھی خبر سنادی | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

پی سی بی نے رضوان اور شعیب سے متعلق اچھی خبر سنادی

ہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی صحت میں بہتری آئی ہے: پی سی بی/ فائل فوٹو
ہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی صحت میں بہتری آئی ہے: پی سی بی/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دو اِن فارم بلے بازوں شعیب ملک اور محمد رضوان کی صحت سے متعلق اچھی خبر سنادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی صحت میں بہتری آئی ہے اور دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ میڈیکل پینل دوپہر کے اوقات میں دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت ہے اور دونوں کی آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔

تاہم دبئی میں موجود نمائندہ جیونیوز نے بھی بتایا ہے  کہ فی الحال دونوں کھلاڑیوں کی طبیعت ایسی نہیں ہے کہ یہ آج کے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔


مزید خبریں :