LIVE

میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ، حسن علی کو دباؤ سے نکالنے پر شعیب ملک کی تعریفیں

ویب ڈیسک
November 12, 2021
 

آسٹریلین اننگز کے 19 ویں  اوور میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی نے میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کیا جس نے میچ کا پانسہ سیکنڈوں میں تبدیل کردیا۔

کیچ  ڈراپ کرنے کے بعد حسن علی بہت دباؤ میں آگئے تھے لیکن  ایسے میں سابق کپتان شعیب ملک حسن علی کے پاس گئے ان کا حوصلہ بڑھایا اور تھپکی دی۔

اس موقع پر کمنٹیٹرز اور  اسٹیڈیم میں موجود  شائقین نے بھی شعیب ملک کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم سیم فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھاگئی۔

پاکستان نےآسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ آسٹریلیا نے ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔