LIVE

ینگ ڈاکٹرز نے وزیر صحت پنجاب کی ہدایات ماننے سے انکارکردیا

ویب ڈیسک
November 16, 2021
 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت پنجاب کی ہدایات ماننے سے انکار کردیا۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کا وقت 4 بجے تک کیا تھا تاہم راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 2 بجےکے بعد او پی ڈیز میں کام چھوڑ دیا۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ حکومت سہولیات دے تو کام کرنےکو تیار ہیں، وزارت صحت پنجاب کافیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔

صدرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن شفیع نیازی کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ حکومت کو خوش کرنے میں لگی ہے۔