Time 05 اکتوبر ، 2021
پاکستان

اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج اور پتھراؤ، پولیس کا کریک ڈاؤن

پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے  نیشنل لائسنسنگ ایگزام امتحان کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر پولیس نے ہلہ بول دیا۔

میڈیکل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام این ایل ای امتحان کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لیے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کےطلبہ اور ڈاکٹرز کا قافلہ ٹھوکرنیاز بیگ سے اسلام آباد روانہ پہنچے۔

ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ کردیا جس کےبعد پولیس نے ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیااور متعدد کو حراست میں لے لیا۔

ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس سے متعدد ڈاکٹرزخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :