Time 02 نومبر ، 2021
پاکستان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، سرکاری اسپتالوں میں 34 روز سے او پی ڈیز بند

کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے مطالبات کے حق میں گزشتہ 34 روز سے او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے۔

کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز جہاں بیرونی مریضوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، ان اوپی ڈیز پر گزشتہ 34 روز سے تالے لگے ہوئے ہیں، ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

شہر کے اسپتالوں میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں مریض چیک اپ اور علاج ومعالجہ کے لیے آتے ہیں، ڈاکٹروں کی طویل عرصے سے ہڑتال، اوپی ڈیز کی بندش اور آپریشن تھیٹرز میں الیکٹیو سروسزکے بائیکاٹ سے مریضوں کو تکالیف کا سامنا ہے۔

بعض افراد نجی اسپتالوں اور کلینکس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جہاں بھاری فیس دے کر علاج کروارہے ہیں۔

مزید خبریں :