LIVE

’یہ سب میری ماں کی دعاؤں سے ممکن ہوا‘

ویب ڈیسک
November 22, 2021
 

شاہنواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا: فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ سے ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے قومی ٹیم کا حصہ بننے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہنواز دھانی نے لکھا کہ الحمداللہ آج میں ملک کے لیے کھیلنے جارہاہوں، پاکستان کے لیے کھیلنے پر انتہائی خوش اور پرجوش ہوں ۔

شاہنواز دہانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ سب میری ماں کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنے لیے دعا کرنے والے اور انہیں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔