LIVE

اسموگ اور فضائی آلودگی، اسکولز ہفتے میں تین روز بند رکھنے کا اعلان

اعظم ملک
November 22, 2021
 

پنجاب میں اسموگ اور  بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین روز بندرہیں گے۔

ریلیف کمشنر  پنجاب بابر حیات تارڑ  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتہ، اتوار  اور   پیر کو بند رہیں گے۔

27  نومبر سے 15 جنوری تک اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد جاری رہےگا، لاہور کے تمام نجی دفاتر  بھی ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔