LIVE

کراچی چڑیا گھر کے ٹھیکیدار نے رقم نہ ملنے پر جانوروں کو کھانا دینا بند کردیا

سلیمان سعادت خان
November 23, 2021
 

مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے۔ —فوٹو: فائل 

کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے رقم ادا نہ کرنے پر جانوروں کا کھانا بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر ،بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے۔

دوسری جانب ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی اس لیےجانوروں کا کھانا بند کردیا ہے ۔

ادھر ڈائریکٹر چڑیا گھر خالدہاشمی کا دعویٰ ہے کہ جانوروں کیلئےخوراک موجودہے۔