پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2020

چڑیا گھر سےفرار ہونیوالے 20 فٹ لمبے اژدہےکو مقامی افراد نے پکڑلیا

مظفرگڑھ میں چڑیا گھرسےفرار ہونے والے 20 فٹ لمبے اژدہےکو مقامی افراد نے پکڑکر چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالےکردیا۔

مظفرگڑھ میں دریائے چناب کے کنارے واقع پارک کے چڑیا گھر سے گزشتہ رات 20 فٹ لمبا اژدھا فرار ہوگیا تھا جس کے بعد مقامی افراد میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی۔

دریائے چناب کے کنارے واقع پارک کے چڑیا گھر سے گزشتہ رات 20 فٹ لمبایہ اژدھا فرار ہوگیا تھا،فوٹو: سوشل میڈیا

اژدھے کو آج صبح مقامی افراد نے دریائے چناب کے کنارے پھیلی گھنی جھاڑیوں سے پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ 

مزید خبریں :