LIVE

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو: آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں ،کیپٹن (ر) صفدر

ویب ڈیسک
November 24, 2021
 

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں ۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر   نے کہا کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں جس میں دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے ۔ 

صحافیوں کی جانب سے ان سے  سوال کیا گیا  کہ نواز شریف کب آئیں گے ؟  جس پر جواب دیتے ہوئے  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی ۔ 

 پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ائیر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا ۔ 

صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر بولے نہیں ، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے ، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں۔