LIVE

وزیراعظم نے سندھ کی کھاد کمپنیوں کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک
November 25, 2021
 

سندھ کی کھاد کمپنیوں کی وفاق کی طرف سے 120 ارب روپے کی گیس سبسڈی اور 100 ارب روپے کی ٹیکس مراعات خطرے میں پڑگئی۔

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کردیا  اور کہا کہ سندھ کی کھاد کمپنیاں سندھ کے ڈیلرز کو زیادہ کھاد دے رہی ہیں، دوسرے صوبوں کو کم۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ڈیلرز  ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں ، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں، سندھ حکومت نے عوام دشمن مجرموں کے خلاف ایکشن نہ لیا تو وفاق ایکشن لے گا۔