LIVE

وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
December 09, 2021
 

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جنہیں دونوں کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑازیب تن کی ہوئی ہیں۔

— فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام


— فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام
— فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام


— فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام


— فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام