LIVE

بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض رُل گئے

ویب ڈیسک
December 13, 2021
 

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز  نے آج احتجاجی ریلی نکالنے اور  وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے پیش نظر  علاج کے لیے اسپتالوں کا رخ کرنے والے غریب مریض رُل گئے ہیں۔

اس ساری صورتحال میں نقصان علاج کےلیے اسپتالوں کا رخ کرنے والے غریب مریضوں کا ہو رہاہے۔

خٰیال رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کئی روز سے جاری ہے۔