LIVE

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق ہوئے

ویب ڈیسک
January 11, 2022
 

گلیات میں توحید آباد اور کنڈلہ سے برف ہٹا دی گئی ہے: فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق  اور 46 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 109 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ ،کرک، خیبر اور اپر دیر میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا جب کہ گلیات میں توحید آباد اور کنڈلہ سے برف ہٹا دی گئی ہے۔