LIVE

کراچی: کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ، اومی کرون کیسز بھی 95 فیصد ہوگئے

ویب ڈیسک
January 12, 2022
 

کراچی میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ اومی کرون ویرینٹ کی شرح بھی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6048 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  1223 مزید کیسز سامنے آئے۔ 

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  20.22  فیصد ہوگئی ہے  جب کہ  شہر  بھر  میں  اومی کرون  ویرینٹ کیسز کی  شرح  95  فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی سب سے بلند شرح والے شہروں میں بھی کراچی سرفہرست ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  لاہور  میں کورونا کی شرح 7  فیصد،  راولپنڈی میں 4  فیصد  سے  زائد  اور اسلام آباد میں  یہ  شرح  ساڑھے 4 فیصد رہی۔