پاکستان
Time 11 جنوری ، 2022

کراچی: کورونا کیسز میں شدت آگئی، شرح 18 فیصد تک جا پہنچی

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں شدت آگئی اور شرح اچانک 18 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 4 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی سب سے بلند شرح والے شہروں میں بھی کراچی سرفہرست ہے۔

کراچی کے بعد میرپورآزاد کشمیر میں شرح 4.92، پشاور  4.19، لاہور، 3.88، گلگت 3.70، حیدرآباد 2.83 اور اسلام آباد میں 2.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں کتنی ویکسی نیشن ہوئی؟

علاوہ ازیں محکمہ صحت کےمطابق کراچی میں24 گھنٹوں میں 16 ہزار افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی جب کہ کراچی میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :