LIVE

اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

نوشین یوسف
January 17, 2022
 

اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کے تین ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی جن میں مصدق ملک، سکندر مینڈھرو اور پرنس احمد عمر احمد زئی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اثاثوں کے گوشوارے جمع  نہ کرانے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 36 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے جن میں وفاقی وزراء نور الحق قادری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا، وزیر مملکت فرخ حبیب و دیگر شامل ہیں۔

گوشوارے نہ دینے پر قومی اسمبلی کے 36، سینیٹ کے 3 ارکان کو معطل کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 69،  سندھ کے 14 ارکان معطل ہیں۔

کےپی کے 21  اور بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔