LIVE

لاہور: کردار پر شبہ، شوہر نے 22 سالہ بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
January 18, 2022
 

 مقتولہ صاحبزادی کے شوہر نعیم کو ا س کے کردار پر شبہ تھا، پولیس__فوٹو فائل

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 22 سالہ خاتون کو شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صاحبزادی کے شوہر نعیم کو ا س کے کردار پر شبہ تھا،  ملزم نے بیوی پر تشدد کیا اور پھر  قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جب کہ ملزم نعیم کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔