LIVE

ایف بی آر نے جائیداد کی نظرثانی شدہ قیمتوں پر اطلاق روک دیا

ویب ڈیسک
January 19, 2022
 

رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن نے قیمتوں کی شرح میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد کی نظرثانی شدہ قیمتوں پر اطلاق 31 جنوری تک روک دیا۔

 رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن نے قیمتوں کی شرح میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی بینک کی شرائط میں ایک شرط پاکستان کو آمدنی میں 40 کروڑ ڈالرزکا اضافہ کرنا بھی ہے جس کے تحت رئیل اسٹیٹ قیمتوں کی شرح مارکیٹ قیمتوں کی شرح کے قریب لانا ہے۔