LIVE

ماسک لگانا ضروری نہیں ، برطانیہ کا 27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
January 20, 2022
 

 برطانیہ نے 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں  نرمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ جمعرات 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائیں گی جس کے بعد چہرے پر ماسک  لگانا اب کسی بھی عوامی جگہوں پر لازمی نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ شہریوں سے گھر سے کام کرنے کی ہدایات بھی واپس لے لی گئیں جبکہ کورونا کے مریضوں کو گھر میں تنہائی اختیارکرنا ہوگی۔

رپورڑس کے مطابق27 جنوری سے برطانیہ میں تقریبات میں داخلے لیے ویکسین کی حیثیت یا حالیہ منفی ٹیسٹ کو ظاہر  کرنا بھی لازمی نہیں ہوگا۔