Time 20 جنوری ، 2022
صحت و سائنس

فیس ماسک پہن کر لوگ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں: تحقیق میں انکشاف

نئی تحقیق سے معلوم ہوا کے کہ ماسک پہننے والے افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔—فوٹو: فائل
نئی تحقیق سے معلوم ہوا کے کہ ماسک پہننے والے افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔—فوٹو: فائل 

کورونا وائرس  سے قبل سرجیکل فیس ماسک زیادہ تر ڈاکٹرز ہی استعمال کرتے تھے لیکن   2020  میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد ہر ایک  شخص ماسک پہنا ہوا نظر آتا ہے جو اس کی صحت کیلئے ضروری بھی ہے۔

تاہم ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ماسک پہننے والے افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں حیران کن طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں ماسک پہننے کی وجہ سے زیادہ پُرکشش نظر آتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  سرجیکل ماسک سے ڈھکا ہوا چہرہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ دلکش سمجھا جاتا تھا۔

کارڈف یونیورسٹی کے اسکول آف سائیکالوجی کے ایک طالبعلم اور چہروں کے ماہر ڈاکٹر مائیکل لیوس نے کہا ہے کہ یہ تحقیق جب کورونا وبا کے پھیلنے سے پہلے کی گئی تھی تو اس وقت زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ فیس ماسک چہرے کی کشش کو کم کرتا ہے کیونکہ یہ بیماری سے وابستہ تھا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم اس تحقیق سے  یہ جانچنا چاہتے تھے کہ کیا کورونا کے بعد لوگوں کا نظریہ  تبدیل ہوا، جب سے چہرے کو  ماسک سے ڈھانپنا معمول بن گیا ہے ، اس کے علاوہ  ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا ماسک کی کوئی خاص قسم کا کوئی اثر ہوتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق سے معلوم ہوا کہ جب چہرے کو میڈیکل فیس ماسک سے ڈھانپ لیا جائے تو وہ چہرے سب سے زیادہ پرکشش سمجھے جاتے ہیں۔

لیوس نے کہا ہے کہ وبائی مرض نے لوگوں کی نفسیات کو بھی  بدل دیا ہے کہ وہ کس طرح ماسک پہننے والوں کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جب ہم کسی کو ماسک پہنے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہم یہ نہیں سوچتے کہ وہ شخص بیمار ہے بلکہ یہ سمجھتے کے یہ تو اب معمول ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ماسک لوگوں کو زیادہ پرکشش اس لیے بناتے ہیں کیونکہ  لوگوں  کی توجہ اب براہ راست ان کی آنکھوں پر پڑتی ہے۔

مزید خبریں :