LIVE

نیا بلدیاتی قانون، جماعت اسلامی کا دھرنا اکیسویں روز بھی جاری

ویب ڈیسک
January 20, 2022
 

سندھ میں بلدیاتی قانون میں ترمیم کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا اکیسویں روز بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ نعیم الرحمٰن کا دھرنے سے خطاب میں کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ دونوں کراچی کو حق نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دلیل ہرگز قابل قبول نہیں کہ تین صوبوں میں اختیار نہیں تو کراچی میں بھی نہ ہو۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا تھا جو گذشتہ اکیس روز سے جاری ہے۔