LIVE

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک
January 22, 2022
 

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بچے کی پیدائش کے بارے میں  مداحوں کو  بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ 'ہمارے ہاں آج  سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں'۔

ادکارہ نے اس کے علاوہ مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔