LIVE

سانگھڑ: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے حاملہ بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

ویب ڈیسک
January 22, 2022
 

سانگھڑ کے علاقے سکندر آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں شوہر نے تلخ کلامی پر حاملہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سنجھورو تھانے کی حدود شاہ سکندرآباد کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم اللہ داد مری نے واقعے سے قبل جھگڑے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور گھر پہنچا، گھر پہنچنے پر  بیوی سے تلخ کلامی ہوئی تو اس نے اپنی حاملہ بیوی کوبھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو  بھی گولی مار لی۔