LIVE

شاہین آفریدی کرکٹر آف دی ایئر قرار، سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

ویب ڈیسک
January 24, 2022
 

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز  ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نےسرگار فیلڈ سوبرز  جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملا، انہوں نے 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار  رہی۔

واضح رہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل تھے۔