LIVE

انارکلی دھماکا، ڈیوائس رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کی نقاب پہنے تصویرمل گئی

ویب ڈیسک
January 25, 2022
 

انارکلی بازار لاہور میں گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکےکی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق یہ تصویرسی سی ٹی ویڈیوز سےحاصل کی گئی جس کے مطابق دھماکے کے مقام پر ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی، مبینہ دہشت گرد نے ایک دکان کے سامنے بیگ رکھا، ڈیوائس رکھنے کے بعد ملزم رکشے پر بیٹھ کر لاری اڈا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل نہیں آ سکی۔

خیال رہے کہ20 جنوری کو لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔