LIVE

کوروناوائرس: سی اے اے نے ملک بھر کے ائیر پورٹس کیلئے سخت احکامات جاری کردیے

ویب ڈیسک
January 26, 2022
 

فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کورونا کی پانچویں لہر کے باعث کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس کیلئے سخت احکامات جاری کردیے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ائیرپورٹس پر تعینات ائیرلائنز اور دیگر اداروں کے عملے کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق ائیرپورٹس پر عملے اور مسافروں دونوں پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باعث سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔