LIVE

وزیراعظم کا ایم کیو ایم کے مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک
January 27, 2022
 

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مظاہرین پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے ایم کیو ایم کے مظاہرین پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ سمیت آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ  رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔