LIVE

بالی وڈ اسٹارز کو ہر سال افطار پارٹی پر مدعو کرنیوالے بابا صدیق کون ہیں؟

ویب ڈیسک
April 19, 2022
 

رواں سال 2 سال کے وقفے کے بعد بابا صدیق کی جانب سے 17 اپریل کو ممبئی میں بالی وڈ اسٹارز اور دیگر مشہور شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی منعقد کی گئی—فوٹو: بابا صدیق ٹوئٹر

بھارت میں ہر سال ماہ رمضان میں بابا صدیق کی جانب سے بالی وڈ اسٹارز کو افطار پارٹی پر مدعو کیاجاتا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر کافی وائرل بھی ہوتی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بابا صدیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سالوں سے کورونا کی وجہ سے افطاری پارٹی کی میزبانی نہیں کرسکا تھا۔

تاہم  2 سال کے وقفے کے بعد  اب بابا صدیق کی جانب سے 17 اپریل کو ممبئی میں بالی وڈ اسٹارز اور دیگر مشہور شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان ، سہیل خان، شلپا شیٹی، سنجے دت ، شہناز گل، ثناء خان اور ان کے شوہرسمیت دیگر نے شرکت کی۔

بابا صدیق کی افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے بالی وڈ ادکاروں کی تصاویر۔

سلمان خان

فوٹو: بابا صدیق ٹوئٹر

شاہ رخ خان

فوٹو: بابا صدیق ٹوئٹر

شلپا شیٹی اور راج کندرا

فوٹو: بابا صدیق ٹوئٹر

سنجے دت

فوٹو: بابا صدیق ٹوئٹر

شہناز گل

فوٹو: شہناز گل اسنٹاگرام

ثناءخان اور ان کے شوہر

فوٹو: بھارتی میڈیا

سہیل خان

فوٹو: بابا صدیق ٹوئٹر

ارپیتا اور آیوش شرما

فوٹو: بابا صدیق انسٹاگرام

بابا صدیق کون ہیں؟

فوٹو: فائل

بابا ضیاء الدین صدیق ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو  ریاست مہاراشٹرا کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے)  رہ چکے ہیں۔ وہ 1999، 2004 اور 2009 میں لگاتار تین بار ایم ایل اے رہے اور اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ (1992–1997) میں میونسپل کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بابا صدیق کی شادی شہزین صدیق سے ہوئی ہے  اور ان کے دو بچے  بیٹی ڈاکٹر عرشیہ اور  بیٹا ذیشان ہیں۔

اس کے علاوہ ان کی دوستی کئی بالی وڈ اداکاروں سے بھی ہے جن میں شاہ رخان، سلمان خان، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں۔

بابا صدیق کی افطار پارٹی کئی سالوں سے مشہور ہے ، پہلے اس میں صرف سیاست دان ہی آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کرنا شروع کر دیا اور ان کی افطار پارٹی اور بھی مقبول ہو گئی۔