LIVE

چور اے ٹی ایم کو کرین کی مدد سے اکھاڑ کر لاکھوں روپے لے کر فرار

ویب ڈیسک
April 26, 2022
 

ڈاکو  چوری کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،ایک ایسی ہی مثال گزشتہ دنوں دیکھنے کو ملی جہاں چوروں نے  اے ٹی ایم مشین سے رقم چوری کرنے کیلئے کرین کا سہارا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سنگلی میں اتوار کو رات گئے چوروں نے ایم ٹی ایم مشین کو اکھاڑنے کیلئے کرین کا استعمال کیا۔

رپورٹس کے مطابق اے ٹی ایم بوتھ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور ایک کرین کی مدد سے  اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور اے ٹی ایم مشین سے تقریبا 27 لاکھ بھارتی روپے(یعنی 66 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) لے کر فرار ہوگئے جبکہ  ڈاکوؤں نے کرین بھی قریب میں موجود ایک پیٹرول پمپ سے چوری کی تھی۔

پولیس کے مطابق چوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔