LIVE

اس ماہ پیٹرول اور ڈیزل پر 118 ارب کا نقصان ہورہا ہے: مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک
May 09, 2022
 

عمران خان کا پروگرام تھا کہ عدم اعتماد نہ ہوئی تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں گے: وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ صرف رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں حکومت کو 118 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔

ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کا پروگرام تھا کہ عدم اعتماد نہ ہوئی تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے رئیل اسٹیٹ کو ڈھائی سال تک ایمنسٹی دی، ایسا کہاں ہوتا ہے؟ 

وزیر  خزانہ کا کہنا تھا کہ صرف مئی میں پٹرول اور ڈیزل کی مد میں حکومت کو 118 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔