LIVE

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک
May 13, 2022
 

عامر خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ کرئیر پر فخر ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عامر خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ کیرئیر پر فخر ہے، اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کا شکر گزار ہوں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے سوشل میڈیا پر اپنے کیرئیر کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔