LIVE

ویڈیو: دلہا دلہن نے شادی کا فوٹو شوٹ یادگار بنانے کیلئے خود کو آگ لگالی

ویب ڈیسک
May 17, 2022
 

ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ بن جائے  اور اسی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن  منفرد انداز اپناتے ہوئے فوٹوشوٹ کرواتے ہیں جس کے لیے اب دنیا کے خوبصورت اور منفرد مقامات کا انتخاب کیا جانے لگا ہے۔

تاہم آج ہم آپ کو جس جوڑے سے متعلق بتانے جارہے ہیں ان سے متعلق جان کر یقیناً آپ بھی ضرور دنگ رہ جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی جوڑے نے شادی کے لیے ایک عجیب وغریب شو کا انتخاب کیا جس دوران جوڑے نے فوٹو شوٹ کے لیے عروسی لباس پر ہی آگ بھڑکا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں  جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔

ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا  ہےکہ جب کہ دلہا کے تھری پیس پر بھی عقب سے آگ ہوئی ہے۔

جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکےہیں جس میں کسی نے اس انداز پر حیرانی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کی۔