شادی کے موقع پر بجلی جانے سے دُلہنیں تبدیل ہوگئیں

شادی کے دن دونوں دلہنوں کا عروسی لباس ایک جیسا تھا جس کے باعث دونوں دلہنیں رسموں کی ادائیگی کے دوران بجلی جانے سے تبدیل ہو گئیں/اسکرین گریب
شادی کے دن دونوں دلہنوں کا عروسی لباس ایک جیسا تھا جس کے باعث دونوں دلہنیں رسموں کی ادائیگی کے دوران بجلی جانے سے تبدیل ہو گئیں/اسکرین گریب

بھارت میں شادیوں میں غیر معمولی واقعات پیش آنا کوئی نئی بات نہیں لیکن حالیہ واقعے نے دلہنوں سمیت باراتیوں  کو بھی دنگ کردیا۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں شادی کے عین وقت پر  بجلی جانے سے دونوں دلہنیں بدل گئی اور دونوں بہنوں کی شادی ایک دوسرے کے دلہاؤں سے ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ چند روز قبل پیش آیا جہاں رمیش لال نامی شہری کی دو بیٹیوں کی شادی مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے  لڑکوں سے ہونا تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے دن دونوں دلہنوں کا  منہ ڈھکا ہوا تھا اور عروسی لباس ایک جیسا تھا جس کے باعث  دونوں دلہنیں  رسموں کی ادائیگی کے دوران بجلی جانے سے تبدیل ہو گئیں حتیٰ کہ شادی کی تمام رسومات ادا کردی گئیں اور کسی کوغلطی کا احساس بھی نہیں ہوا۔

تاہم دونوں بہنوں کی  رسموں کے دوران غلطی کا احساس ہوا جو کہ ایک جھگڑے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ دونوں دلہنیں اپنے شوہروں کے ساتھ ہی بقیہ رسوم ادا کریں گی۔

مزید خبریں :