LIVE

مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ لگانے والا ایک ٹک ٹاکر گرفتار

ویب ڈیسک
May 18, 2022
 

خاتون ٹک ٹاکر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں/ ویڈیو اسکرین گریب

اسلام آباد: پولیس نے مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانے کے معاملے پر ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز پر جنگلات کو آگ لگانے کے کیس میں ایک ٹک ٹاکر کو ایبٹ آباد سے گرفتار  کیا ہے جب کہ خاتون  ٹک ٹاکر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری  کی کوششیں جاری ہیں۔

 ٹک ٹاکرزکی جانب سےمبینہ طورپرمارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقےمیں آگ لگائی گئی جس پر محکمہ ماحولیات نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی۔